ہواوئے ٹیکنالوجی چوری کرتی ہے : امریکی وزارت انصاف

امریکی وزارت انصاف نے چین کی  مایہ ناز  ٹیلی کام کمپنی" ہواوے "پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملکی کمپنیوں کے ساتھ روابط استوار کر کے ٹیکنالوجی چوری کرنے کا ارتکاب کرتی رہی ہے۔

 وفاقی استغاثہ کے مطابق ،چینی کمپنی نے کاروباری راز چرانے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ان الزامات میں یہ بھی شامل ہے کہ ہواوے نے ایران کو نگرانی کے آلات بھی فراہم کیے ہیں اور انہی سے تہران حکومت ملک میں ہونے والے مظاہروں کی نگرانی کرتی ہے۔

 امریکی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ  چینی  کمپنی  نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کے ساتھ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو مخفی انداز میں جاری رکھا۔

 ہواوے نے ان الزامات کو   غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

متعللقہ خبریں