امریکہ:ٹرمپ نے سن 2021 کا دفاعی بجٹ کانگریس میں پیش کر دیا

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کانگریس میں سال 2021 کے لیے 740.5 ارب ڈالر کی بجٹ تجاویز بھیجی ہیں جس کی ڈیموکریٹس کی طرف سے مخالفت کرنے کا قوی امکان ہے

امریکہ:ٹرمپ نے  سن 2021 کا دفاعی بجٹ کانگریس میں پیش کر دیا

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز کانگریس میں سال 2021 کے لیے 740.5 ارب ڈالر کی بجٹ تجاویز بھیجی ہیں۔

فوج کو ملنے والے بجٹ میں ایسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جس کے ذریعے سلامتی قوتوں کو مستقبل اور جدید دور کی  ممکنہ  جنگوں  کے لیے تیار کیا جا سکے گا۔

بجٹ میں جوہری ڈیٹرنس اور دفاعی میزائل نظام کو ترجيج دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر شعبے میں کمپیوٹر اور خلا سے مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں بحری، بری، فضائی اور خلا ئی شعبے شامل ہیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجیز، ہائپرسونکس، مائیکرو الیکٹرنکس، فائیو جی اور مصنوعی خفیہ ذہانت  کو بھی بروئے کار لایا جائے گا۔

مجوزہ بجٹ، موجودہ سال کے بجٹ 704.6 ارب ڈالر سے تھوڑا سا زیادہ ہے جس کی وجہ سے مالی وسائل کا رخ ترجیحی شعبوں کی جانب موڑنے کے لیے بہت سے اہم اور دشوار فیصلے کیے گئے ہیں۔

مجوزہ بجٹ کا ایک بڑا حصہ یعنی 106.6 بلین ڈالرز نئی اور اہم ٹیکنالوجیز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

بجٹ میں فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہود کے لیے بھی پہلے سے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں