اسرائیل نے مصر کو گیس کی فراہمی شروع کردی

ایک اندازے کے مطابق،  اسرائیل 15 سال   کےلیے  85 ارب مکعب  میٹر گیس  مصر کو فروخت کرے گا  جس کی مجموعی رقم  ساڑھے 19 ارب ڈالرز ہوگی

اسرائیل نے مصر کو گیس کی فراہمی شروع کردی

اسرائیلی وزارت توانائی نے مصر کو گیس کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔

 بیان کے مطابق ، آج سے  اسرائیلی گیس مصر کو فراہم  ہو رہی  ہے جس سے دو طرفہ معاشی تعلقات  مزید مستحکم ہونگے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  اس گیس کی کچھ مقدار مائع حالت میں تبدیل کرتےہوئے یورپ کو بھی برآمد کی جائے گی ۔

 واضح رہے کہ یکم جنوری سے اسرائیل نے  اردن کو بھی گیس کی فراہمی شروع کر دی تھی ۔

ایک اندازے کے مطابق،  اسرائیل 15 سال   کےلیے  85 ارب مکعب  میٹر گیس  مصر کو فروخت کرے گا  جس کی مجموعی رقم  ساڑھے 19 ارب ڈالرز ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں