رینالٹ۔نیسان کے سابق سربراہ بلا اجازت لبنان پہنچ گئے

کارلوس گوزن نے کہا کہ جاپانی محکمہ انصاف نے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی اور بے گناہی کے قیاس کے بنیادی اصول کو نظر انداز کیا ہے

رینالٹ۔نیسان  کے سابق سربراہ  بلا اجازت لبنان پہنچ گئے

موٹر ساز ادارے رینالٹ۔نسان کے سابق سربراہ کارلوس گوزن جاپانی حکام کی اجازت کے بغیر لبنان پہنچے ہیں۔

 گوزن نے کہا کہ جاپانی محکمہ انصاف نے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی اور بے گناہی کے قیاس کے بنیادی اصول کو نظر انداز کیا ہے۔

واضح رہے کہ  گوزن کو جاپان میں مالی خُرد بُرد کے الزامات کا سامنا ہے۔

 جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق ،وہ لبنانی حکام سے تعاون کی امید کرتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے مابین حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

 جاپان میں ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی 2020کے اوائل میں شروع ہونے کا امکان ہے۔



متعللقہ خبریں