"گیس معاہدہ"یوکرین اور روس متفق ہو گئے

یوکرین  کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کی تصدیق کی ہے جو کہ 5 سال تک نافذ رہے گا

"گیس معاہدہ"یوکرین اور روس متفق ہو گئے

روس اور یوکرین  نے گیس کی ترسیل پر جاری تنازعے کو حل کر لیا ہے۔

 یوکرین  کے صدر ولودو میر زیلنسکی نے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

 توانائی کے روسی ادارے "گیس پروم"کے مطابق آج ختم ہونے والے معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

 فریقین کے مابین دو ہفتے قبل ایک بنیادی معاہدہ طے پایا تھا بعد ازاں یہ بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔

واضح  رہے کہ  یورپی گیس کی 18فیصد ضروریات روس پوری کرتا ہے اور یہ گیس یوکرین  کے راستے یورپ پہنچتی ہے۔

 


ٹیگز: گیس , یوکرین , روس

متعللقہ خبریں