بوئنگ نے 737 میکس طیاروں کی تیاری روک دی

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنے 737 میکس طرز کے مسافر طیاروں کی  تیاری فی الحال روک دی ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام مالی نقصانات میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے

1324819
بوئنگ نے 737 میکس طیاروں کی تیاری روک دی

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنے 737 میکس طرز کے مسافر طیاروں کی  تیاری فی الحال روک دی ہے۔

 یہ فیصلہ اس بارے میں قطعی غیر یقینی صورت حال کے باعث کیا گیا کہ ایسے طیاروں کو بین الاقوامی سطح پر تجارتی پروازوں کی دوبارہ اجازت کب ملے گی۔

بوئنگ کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ اقدام مالی نقصانات میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  اس طرز کے بوئنگ طیاروں کی پروازوں پر اس وقت سے بین الاقوامی پابندی عائد ہے  کیونکہ ایسے دو  طیاروں  کی تباہی کے نتیجے میں تقریباﹰ 350 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں