نیٹو کا اواکس طیاروں کو جدید بنانےکا فیصلہ،بوئنگ سے 1 ارب ڈالرزکا معاہدہ

نیٹو نے قبل از وقت خبردار کرنے      والے مشاہداتی طیاروں اواکس کے بیڑے  کو جدید بنانے کےلیے بوئنگ انٹرنیشنل کے ساتھ 1 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے

نیٹو کا اواکس طیاروں کو جدید بنانےکا فیصلہ،بوئنگ سے 1 ارب ڈالرزکا معاہدہ

 نیٹو نے قبل از وقت خبردار کرنے      والے مشاہداتی طیاروں اواکس کے بیڑے  کو جدید بنانے کےلیے بوئنگ انٹرنیشنل کے ساتھ 1 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔

 یہ معاہدہ بیلجیئم میں  واقع میلز بروک ہوائی اڈے پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز  اسٹولٹن برگ اور بوئنگ انٹرنیشنل کے صدر مائیکل آرتھر       کے درمیان ہوا ۔

 اس موقع پر اسٹولٹن برگ نے  اپنے بیان میں کہا کہ   نیٹو  نے اواکس طیاروں  کے ذریعے 111 ستمبر کے حملوں کے بعد افغانستان  اور  داعش کے خلاف کافی اہم کارنامے سر انجام دیئے ہیں جس میں مزید بہتری لانےکےلیے انہیں جدید بنایا  جائے گا  جو کہ نیٹوکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا بھی سبب بنےگا۔

 مائیکل آرتھر نے بھی  اس موقع پر کہا کہ  نیٹو    سے  ہمارا معاہدہ   مضبوط تعلقات  کی ایک کڑی ہے    جسے 16 رکن ممالک  کا فنڈ بھی حاصل ہے۔

 

 


ٹیگز: اواکس , نیٹو

متعللقہ خبریں