ایران کی موٹرساز کمپنی ترکی میں کارخانہ لگائے گی

بلدیہ وان نے ایرانی کمپنی خدرو کو  50 ہیکٹر رقبے   پر محیط اراضی مختص کی ہے  جہاں قائم کارخانے سے 1000  افراد کو روزگار ملے گا

van organize sanayi.jpg

 ایران کی مشہور موٹر ساز کمپنی خُدرو ترک ضلع وان میں کارخانہ لگائے گی ۔

اس سلسلے میں  کمپنی کے افسر اعلی  فرشاد موقمی  نے  وان بلدیہ   اور وان    ایوان صنعت اور ترک ایوان صنعت و تجارت   کے عہدے داروں سے ملاقات کی تھی۔

 بتایا گیاہے کہ  اس فیصلے سے مقامی آبادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے   ۔

بلدیہ وان نے ایرانی کمپنی کو  50 ہیکٹر رقبے   پر محیط اراضی مختص کی ہے  جہاں قائم کارخانے سے 1000  افراد کو روزگار ملے گا ۔

   قائم مقام ناظم  بلدیہ مہمت اسلان  نے بتایا کہ  ایران کی اس  سرمایہ کاری سے دیگر غیر ملکی تاجروں کی  حوصلہ  افزائی   ہوگی   ۔

 



متعللقہ خبریں