کاروبار میں آسان پیدا کرنے والےممالک کی فہرست کا اجرا،پاکستان کی پذیرائی

ورلڈ بینک کی طرف سے آج جاری کیے جانے والے 'اِیز آف ڈوئنگ بزنس 2020 یا کاروبار کرنے میں آسانی کے سال 2020 کے انڈیکس کے مطابق، پاکستان نے اپنی پوزیشن 28 درجے بہتر بنائی ہے

کاروبار میں آسان پیدا کرنے والےممالک کی فہرست کا اجرا،پاکستان کی پذیرائی

ورلڈ بینک کی طرف سے آج جاری کیے جانے والے 'اِیز آف ڈوئنگ بزنس 2020 یا کاروبار کرنے میں آسانی کے سال 2020 کے انڈیکس کے مطابق، پاکستان نے اپنی پوزیشن 28 درجے بہتر بنائی ہے۔

گزشتہ  سال  پاکستان 190 ممالک پر مشتمل اس انڈیکس پر 136 ویں پوزیشن پر تھا تاہم اس سال بہتری کے بعد یہ 108 نمبر پر ہے۔

 اس فہرست میں جنوبی ایشیائی ممالک میں بھارت سرفہرست ہے۔

 بھارت کی پوزیشن میں گزشتہ سال  کے مقابلے میں اس انڈیکس پر 14 درجے کی بہتری ہوئی ہے اور اب اس انڈیکس پر اس کی پوزیشن 63 ہے۔
 عالمی بینک کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کی خاص بات اُن 10 ممالک کی فہرست بھی ہے جنہوں نے کاروبار کے لیے سازگار ماحول بنانے کے تناظر میں سب سے زیادہ اصلاحات کی ہیں جن ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 2018-19 کے دوران دنیا بھر میں کاروبار میں آسانیوں کے لیے کی جانے والی اصلاحات کا پانچواں حصہ ان 10 ممالک نے کیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں