ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان کا 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عملدرآمد

ایف اے ٹی ایف نے گرین سگنل دے دیا ، 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا ، پیرس میں اہم فیصلہ ہوگا، اطلاعات کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات سے متعلق پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی

1282868
ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان کا 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عملدرآمد

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی 40 میں سے 36 تجاویز پر پیشرفت کی ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے گرین سگنل دے دیا ، 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا ، پیرس میں اہم فیصلہ ہوگا، اطلاعات کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات سے متعلق پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

اے پی جی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 36 تجاویز پر پیشرفت کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تجویز کردہ اہم نکات پر کلی، جزوی اور بڑے پیمانے پر پیشرفت دکھائی ہے۔

اے پی جی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی40 میں 36 تجاویز پر پیشرفت کے بعد پاکستان کی درجہ بندی کا تعین آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس 13 تا 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا، عالمی ادارے نے پاکستان کو اکتوبر 2019ء تک ایکشن پلان پر عمل کرنے کا وقت دیا تھا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس 13 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا جس میں پاکستان کی درجہ بندی کا تعین کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک ایکشن پلان پر عمل کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف نے اس سے پہلے جون میں‌پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہےکیہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں تاہم پاکستان اس کا رکن نہیں۔تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں