ہم نے توانائی کی پیداواری صلاحیت دوبارہ حاصل کرلی ہے:سعودی وزیر

سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ ہم  نے اپنی گیس کی پیداواری صلاحیت واپس حاصل کر لی ہے جو کہ 8٫8 لاکھ بیرل یومیہ ہے

ہم نے توانائی کی پیداواری صلاحیت دوبارہ حاصل کرلی ہے:سعودی وزیر

سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ ہم  نے اپنی گیس کی پیداواری صلاحیت واپس حاصل کر لی ہے۔

گزشتہ  روز ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار 8.8 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی وزیر کے مطابق، الشیبہ اللیلہ کی تنصیب  میں مائع قدرتی گیس کے پلانٹ کے کام شروع کرنے کے نتیجے میں رواں ہفتے کے اختتام تک مقامی طلب کو مکمل طور پر پورا کر لیا جائے گا۔

 اس دوران مقامی کمپنیوں اور فیکٹریوں کو ایتھین کی رسد میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو  ڈرون حملوں کے نتیجے میں آرامکو کی تنصیبا ت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی ذمے داری ایران پر عائد کی جا رہی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں