عالمی شہرت یافتہ ٹور کمپنی" تھامس کک" کا دیوالیہ نکل گیا،تمام سیاحتی منصوبے منسوخ

178 سالہ تھامس کک کمپنی  کے مطابق، خسارے سے نکالنے کے لیے جاری بات چیت کے ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے  اس کے  ساتھ ہی اس کمپنی کے چھ لاکھ سے زائد سیاحتی منصوبے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں

عالمی شہرت یافتہ ٹور کمپنی" تھامس کک" کا دیوالیہ نکل گیا،تمام سیاحتی منصوبے منسوخ

برطانیہ کی مشہور ٹور کمپنی "تھامس کُک" دیوالیہ ہو گئی ہے۔

178 سالہ تھامس کک کمپنی  کے مطابق، خسارے سے نکالنے کے لیے جاری بات چیت کے ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے  اس کے  ساتھ ہی اس کمپنی کے چھ لاکھ سے زائد سیاحتی منصوبے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 کمپنی کے  ایک اعلی افسرت پیٹر  فرینک ہاوزر نے بتایا  ہے کہ   اس  وقت ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں جبکہ  برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ان افراد کی واپسی ملکی تاریخ میں انخلا کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہو  گا۔

برطانوی شہری ہوابازی کی کمپنی نے بتایا کہ تھامس کُک سے منسلک چار فضائی کمپنیوں کے طیاروں  کو بھی کھڑا کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں