امریکہ نے 3 مختلف ملکوں کو اسلحہ بیچنے کی حامی بھر لی

امریکی انتظامیہ نے مصر،جنوبی کوریا اور کینیڈا کو مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر مالت کا اسلحہ فروخت کرنےکی منظوری دے دی ہے

1245151
امریکہ  نے 3 مختلف ملکوں کو اسلحہ بیچنے کی حامی بھر لی

امریکی انتظامیہ نے مصر،جنوبی کوریا اور کینیڈا کو مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر مالت کا اسلحہ فروخت کرنےکی منظوری دے دی ہے ۔

 پینٹاگون   سے منسلک  سلامتی تعاون ایجنسی       کے مطابق ، اس سلسلے میں   کانگریس کو بھی  3 مختلف  خطوط  ارسال کرتےہوئے مطلع کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کی رو سے مصر کو  554 ملین دالر مالیت    کے  اولیور  ہیزرڈ پیری قسم کے جنگی بحری جہاز ،FMC  میزائل شکن کشتیاں   اور بارودی سرنگوں کی تلاش  کےلیے  MHC/ CMH قسم کے آلات اور  25 اور 28 میٹر طویل تیز رفتار گشتی کشتیاں    فروخت  ہونگی ۔

 جنوبی کوریا کو  950 ملین ڈالرمالیت    کے 30 عدد RQ-4بلاک قسم کے ڈرون طیاروں      میں  لاجسٹک معاونت ،  مواصلاتی نظام ،فاضل پرزہ جات اور  مرمت وغیرہ شامل ہیں ۔

 علاوہ ازیں کینیڈا کو  44 ملین ڈالر مالیت  کے  بدلے 152 عدد MIDS-JTRS قسم کے جدید  عسکری مواصلات نظام ،ان کی  تربیت  و دیکھ بھال  فراہم    کی جائے گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں