یورپی یونین ممالک کے ساتھ ترکی کا تجارتی سرپلس 564.5 ملین یورو سے زائد رہا

ماہِ مئی میں یورپی یونین ممالک کے ساتھ ترکی کا تجارتی سرپلس 564.5 ملین یورو سے زائد رہا

1236740
یورپی یونین ممالک کے ساتھ ترکی کا تجارتی سرپلس 564.5 ملین یورو سے زائد رہا

ماہِ مئی میں یورپی یونین ممالک کے ساتھ ترکی کا تجارتی سرپلس 564.5 ملین یورو سے زائد رہا ہے۔

یورپ کے شماریاتی ادارے یورو سٹیٹ  نے ماہ مئی کے دوران یورپی یونین اور یورو زون کی بین الاقوامی تجارت کے  اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق ماہِ مئی میں ترکی نے یورپی یونین کے لئے 6 بلین 873.8 ملین یورو کی برآمدات اور 6 بلین 309.3 ملین یورو کی درآمدات کیں ۔ ان درآمدات و برآمدات میں ماہِ مئی کے دوران ترکی کا تجارتی سرپلس 564.5 ملین یورو رہا۔

ترکی کا یورپی یونین ممالک کے ساتھ تجارتی سرپلس  گذشتہ سال ماہِ اگست  میں 745.5 ملین ، ماہِ ستمبر میں 467.7ملین ، اکتوبر میں 1 بلین 723.7 ملین ، نومبر میں 1 بلین 485.7 ملین ، دسمبر میں 765.8 ملین یورو رہا جبکہ رواں سال کے ماہِ جنوری میں 1 بلین 783.7  ملین ، فروری میں 841.1 ملین، مارچ میں 126.8 ملین اور اپریل میں 857.8 ملین یورو رہا۔



متعللقہ خبریں