بھارت امریکی درآمدات کو غیر منصفانہ روک رہا ہے: ٹرمپ کا الزام

ٹرمپ  نے  گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ  بھارت نے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کردیے ہیں لیکن اب یہ اقدام مزید قابل قبول نہیں ہوگا

1233154
بھارت امریکی درآمدات کو غیر منصفانہ روک رہا ہے: ٹرمپ کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی درآمدات کوغیر منصفانہ طور پر روکنے  کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹرمپ  نے  گزشتہ روز   ایک ٹویٹ میں کہا کہ  بھارت نے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کردیے ہیں لیکن اب یہ اقدام مزید قابل قبول نہیں ہوگا۔

 واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ امریکی مصنوعات پر  محصولات  کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ چین کے ساتھ پہلے ہی گزشتہ ایک سال سے تجارتی جنگ جاری ہے اور وہ اس کا حل چاہتے ہیں۔

ٹرمپ  نے اسی سال بھارت کو  ملنے والی  بعض ایسی  تجارتی مراعات سے محروم کردیا تھاجن کے تحت  وہ  اپنی بعض برآمدات کوڈیوٹی فری امریکہ بھیج سکتا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی ساختہ اشیاء کو زیادہ  رسائی دینے سے انکار کردیا تھااس لیے اس کو بھی ڈیوٹی فری برآمدات کی دی گئی چھوٹ واپس لی جارہی ہے۔

بھارت، امریکی صدر کی جانب سے گزشتہ سال  فولاد  اور الومینیم کی مصنوعات پر عائد کردہ محصولات سے بھی متاثر ہوا تھا  جس پر اس نے  دنیا کے 30  دیگر ممالک کے ساتھ مل کر عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔

 



متعللقہ خبریں