ہم، ترکی ۔ جاپان اقتصادی شراکت داری سمجھوتے کو تیزی سے مکمل کرنا چاہتے ہیں: ایردوان

اس وقت تک کوئی سرمایہ کار ایسا نہیں ہے کہ جو ترکی میں سرمایہ کاری  کر کے مطمئن نہ ہو یا جسے اپنے مسائل اور مشکلات کا حل نہ ملا ہو: صدر رجب طیب ایردوان

1227853
ہم، ترکی ۔ جاپان اقتصادی شراکت داری سمجھوتے کو تیزی سے مکمل کرنا چاہتے ہیں: ایردوان
erdogan japonya is insanlari1.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جاپانی کاروباری حضرات سے خطاب کیا اور انہیں ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

صدر ایردوان نے جاپان کی ٹریڈ فیڈریشن کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں جاپانی کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات کی ۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ تحفظ تجارت میں اضافہ اور آزاد منڈیوں کا مفلوج ہونا تشویش ناک صورتحال ہے اور ایسے دور میں ترکی اور جاپان کے درمیان تعاون کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات میں تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم اقتصادی شراکت داری سمجھوتے کو تیزی سے مکمل کر کے 2019 میں اس پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔  ہم چاہتے ہیں کہ یہ سمجھوتہ ایک طرف تو آزاد تجارت میں ہمارے مشترکہ اہداف  کو اور دوسری طرف دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی فرق کو نگاہ میں رکھے۔ دوسرے الفاظ میں ہم، دونوں فریقین کے لئے منصفانہ  زمانی  دورانیے میں  مکمل آزادانہ تجارت کی طرف جانے کے آرزو مند ہیں اور ہمارے خیال میں اس مرحلے کے آخر میں کسٹم ڈیوٹیوں کا دو طرفہ شکل میں مکمل خاتمہ مفید ثابت ہو گا۔

ترکی کے، علاقے میں، ایک اہم پیداواری اور لاجسٹک بیس  ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کوئی سرمایہ کار ایسا نہیں ہے کہ جو ترکی میں سرمایہ کاری  کر کے مطمئن نہ ہو یا جسے اپنے مسائل اور مشکلات کا حل نہ ملا ہو۔



متعللقہ خبریں