ایران سے عراق کو بجلی کی ترسیل،امریکہ نے مدت بڑھادی

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ  نے عراق کو ایران سے بجلی درآمد کرنے کی مہلت میں توسیع کرتے ہوئے مزید 120 دن تک ایران سے بجلی کی خریداری کی اجازت دی ہے

1219258
ایران سے عراق کو بجلی کی ترسیل،امریکہ نے مدت بڑھادی

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ  نے عراق کو ایران سے بجلی درآمد کرنے کی مہلت میں توسیع کرتے ہوئے مزید 120 دن تک ایران سے بجلی کی خریداری کی اجازت دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ  سال  اکتوبر میں عراق نے جنرل الیکٹرک اور سیمنس کمپنیوں کے ساتھ5سالہ روڈ میپ معاہدے کی منظوری دی۔

 اس معاہدے کے تحت بغداد بجلی  ترسیل لائنوں کی مرمت، قدرتی گیس کے وسائل کو جمع کرنے کے لیے آلات اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 14 ارب ڈالر کابجٹ صرف کرےگا۔

رواں سال اپریل میں سیمنس کمپنی نے عراق کو ایران سے تیل کی خریداری کی محدود اجازت دی تھی۔

 اب تینوں فریقین  سے رابطے کے ذریعے بتایا گیاہے کہ  امریکی دباو کے بعد عراق نے جنرل الیکٹرک اور سیمنس کو ٹھیکہ دینے کے لیے ٹینڈر داخل کرنےپر زور دیا ہے ۔\

 توقع ہےکہ بغداد حکومت دونوں‌کمپنیوں کو یہ ٹھیکےدے دے گی ۔

 



متعللقہ خبریں