"روس آتوم" ریاض میں اپنی شاخ کھولے گا:حکومت روس

روسی ایٹمی توانائی کمیشن"   روس آتوم" سعودی عرب میں  جوہری  توانائی پر مبنی منصوبوں  کےلیے ریاض میں اپنی شاخ قائم کرے گا

"روس آتوم"  ریاض میں اپنی شاخ کھولے گا:حکومت روس

روسی ایٹمی توانائی کمیشن"   روس آتوم" سعودی عرب میں  جوہری  توانائی پر مبنی منصوبوں  کےلیے ریاض میں اپنی شاخ قائم کرے گا۔

روس آتوم  کےمطابق ، ماسکو میں اس حوالے سے   ایک  ملاقات سعودی اور روسی حکام  کے درمیان  ہوئی   جس میں  اس بات  کا فیصلہ کیا گیا ۔

  سعودی وزیر توانائی و معدنی وسائل خالد الفاتح نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ  سعودی عرب میں   تعمیر   کی جانے والی  پہلی جوہری تنصیب  کے ٹھیکے    میں بولی لگانےکےلیے روس آتوم کو بھی  پیشکش دی گئی ہے۔

 روس آتوم    اس وقت دنیا  کی  سب  سے بڑی جوہری توانائی  کمپنی  ہے    جس کی   دنیا میں اس وقت 42 عدد جوہری تنصیبات  قائم ہیں  جن میں ترکی بھی شامل ہے۔


ٹیگز: روس , آتوم , ریاض

متعللقہ خبریں