ایرانی پیٹروکیمیکل فرم پر امریکہ نے پابندیاں عائد کردیں

ہم اس فرم کو ہدف بناتے ہوئے ایران  کے مالی ذرائع کو روکنے کا مقصد رکھتے ہیں، امریکی وزیرِ خزانہ

1214935
ایرانی پیٹروکیمیکل فرم پر امریکہ نے پابندیاں عائد کردیں

متحدہ امریکہ نے ایران پر پابندیوں  کے حربوں میں مزید ایک کا اضافہ کیا ہے۔

امریکی وزارتِ خزانہ  کے غیر ملکیوں کے اثاثوں کے کنٹرول دفتر نے ایران کی بڑی ترین پیٹروکیمیکل فرم  پرشین  گلف پیٹروکیمیکل انڈسٹریز  اور اس کی 39 ذیلی فرموں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ ادارے  سے جاری کردہ تحریری اعلان میں پابندیوں کے جواز کے طور پر مذکورہ فرموں کے ایرانی پاسدارانِ انقلاب  فوج  کی ختم الانبیاء  نامی کنسٹرکشن  فرم  کو مالی امداد کی ترسیل کو پیش کیا گیا ہے۔

پابندیوں کے فیصلے کے حوالے سے تحریری اعلان کرنے والے امریکی وزیر ِ  خزانہ  اسٹیون  منوچن  کا کہنا ہے کہ "ہم اس فرم کو ہدف بناتے ہوئے ایران  کے مالی ذرائع کو روکنے کا مقصد رکھتے ہیں۔ یہ کاروائی پیٹروکیمیکل  شعبے  میں ایرانی پاسداران انقلاب کی مالی اعانت کرنے والی دیگر فرموں  کے خلاف بھی جاری رہے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں