فیئٹ کرائسلر گروپ نے ہم سے ہاتھ ملانے کی خواہش کی ہے : رینالٹ گروپ

بیان میں بتایا گیاہے کہ  فیئٹ کرائسل گروپ  نے  نصف-نصف  شراکت داری پر مبنی مشترکہ تعاون  کے معاہدے کےلیے ہمیں پیشکش دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے

1208935
فیئٹ کرائسلر گروپ نے ہم سے ہاتھ ملانے کی خواہش کی ہے : رینالٹ گروپ

موٹر ساز  صنعت کے دو بڑے نام   فرانسیسی گروپ رینالٹ  نے  اطالوی  فیئٹ کرائسلر گروپ  کی طرف سے  متحد ہونے  کی پیشکش   کا اعلان کیا ہے ۔

بیان میں بتایا گیاہے کہ  فیئٹ کرائسل گروپ  نے  نصف-نصف  شراکت داری پر مبنی مشترکہ تعاون  کے معاہدے کےلیے ہمیں پیشکش دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

 بیان میں بتایا گیاہے کہ  رینالٹ سن 1898 سے موٹر سازی میں مصروف ہے  جس نے گزشتہ سال 134 ممالک  میں 39 لاکھ گاڑیاں فروخت کی ہیں جس کے  دنیا بھر میں 36 کارخانے،12700  مراکز فروخت اور1 لاکھ 80 ہزار سے زائد ملازمین موجود ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے    کی صورت میں  دونوں کمپنیوں کی  انتظامی کمیٹی خود  مختار  رہے گی  جبکہ  اس  اشتراک سازی کے نتیجے میں  8٫7 ملین گاڑیاں فروخت کرتےہوئے  دنیا کا تیسرا بڑا موٹر ساز ادارہ بنا  جا  سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ان دونوں   اداروں کے  کارخانے  ترکی میں کام کر رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں