ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں: عمران خان

ان خیالات کا اظہا ر وزیراعظم نے پیر کو اپنی زیرصدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو معاشی استحکام کے حوالے حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کیا

1200621
ملکی معیشت کو مستحکم  بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ملکی معیشت کی سمت درست کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،عوامی اور قومی مفاد سیاسی مفادات سے زیادہ عزیز ہے،تحریک انصاف نے جن اصلاحات کا وعدہ کیا تھا انہیں پورا کیا جائیگا۔

 ان خیالات کا اظہا ر وزیراعظم نے پیر کو اپنی زیرصدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو معاشی استحکام کے حوالے حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے بجٹ سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مشکلات کے ازالے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اثاثے ظاہر کرنے کے مجوزہ قانون سے بھی آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کی سمت درست کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،عوامی اور قومی مفاد سیاسی مفادات سے زیادہ عزیز ہے،قومی مفادات اور عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف نے جن اصلاحات کا وعدہ کیا تھا انہیں پورا کیا جائیگا۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

 



متعللقہ خبریں