شمالی کوریا کا روس سے 2 مسافر بردار طیارے خریدنے کا امکان

روسی پارلیمان کی  زیریں شاخ دوما    کے بعض ارکان   نے   شمالی کوریا کے دورے کے دوران بعض  معاہدوں کی دعوت دی جن میں  2 عدد مسافر بردار طیاروں کی فروخت  بھی شامل تھی

1183548
شمالی کوریا کا روس سے 2 مسافر بردار طیارے خریدنے کا امکان

 شمالی کوریا     روس سے دو مسافر بردار طیارے خرید سکتا ہے۔

 اسپتونک   کی خبر کے مطابق ، روسی پارلیمان کی  زیریں شاخ دوما    کے بعض ارکان   نے   شمالی کوریا کا دورہ کیا۔

 روسی رکن سرگی نیوروف نے اس سلسلے میں نائب وزیر خارجہ  آیم چیوں اِل سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں  روسی نائب وزیر برائے اقتصادی تعاون  بھی شامل تھے جنہوں نے  شمالی کوریا کو  بعض  معاہدوں کی دعوت دی جن میں  2 عدد مسافر بردار طیاروں کی فروخت  بھی شامل تھی ۔

 روسی  وزیر نے کہا کہ   اس پیشکش پر    شمالی کوریا نے  گرم جوشی کا مظاہرہ کیا ہے جسے میں  وطن واپسی پر  وزیراعظم دیمیتری میدویدیف اور دوما کے اسپیکر ویاچی سلاف وآلودین    کو  پیش کروں گا۔

 



متعللقہ خبریں