استنبول ہوائی اڈے پر مسافروں کی ریکارڈ تعداد
4 دنوں میں 2 ہزار 18 طیاروں نے لینڈنگ کی ہے تو اڑان بھرنے والے طیاروں کی تعداد 2 ہزار 43 رہی ہے
1182697
سرکاری ہوائی اڈوں کی مینجمنٹ کی ڈائریکٹریٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ 7 تا 11 اپریل استنبول ہوائی اڈے پر مسافروں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 774 تک رہی ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ 5 تا 6 اپریل کو عالمی ہوابازی کی تاریخ کی عظیم ترین نقل مکانی ہونےو الے استنبول ہوائی اڈے کو 3 لاکھ 29 ہزار مسافر آئے ہیں تو اسی دورانیہ میءں 3 لاکھ 8 ہزار 668 نے یہاں روانگی اختیار کی ہے۔
اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ان 4 دنوں میں 2 ہزار 18 طیاروں نے لینڈنگ کی ہے تو اڑان بھرنے والے طیاروں کی تعداد 2 ہزار 43 رہی ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان قطر روانہ ہو گئے
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہو گئے