ترکی: سال 2018 میں بڑھوتی کی شرح 2.6 فیصد رہی

ہم کرنٹ خساروں کو کم کریں گے ایڈڈ ویلیو پیداوار میں اضافہ کریں گے اور عوام کی خوشحالی اور معیار زندگی کو بلند کرنے والی پالیسیوں کو پورے عزم کے ساتھ  عمل میں لانا جاری رکھیں گے: وزیر خزانہ بیرات آلبائراک

1160879
ترکی: سال 2018 میں بڑھوتی کی شرح 2.6 فیصد رہی

ترکی کی اقتصادیات نے سال 2018 میں 2.6 فیصد ترقی کی۔

محکمہ شماریات کی طرف سے گذشتہ سال کے گراس نیشنل پراڈکٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا  گیا ہے جن کی رُو سے سال 2018 میں گراس نیشنل پرواڈکٹ 2017 کے مقابلے میں 19.1 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ٹریلین 700 بلین989 ملین  لیرا تک پہنچ گئی۔

تجارت، رسل و رسائل  اور خوراک پر مشتمل  خدمات کے سیکٹر کی ایڈڈ ویلیو میں 5.6 کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سال 2018 کے آخر تک  ماہرین اقتصادیات کی ترقی کی توقعات اوسطاً  2.5 فیصد ہو گئی تھیں۔

وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے ٹویٹر پیج سے ترکی کی اقتصادیات  میں بڑھوتی کی شرح کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 کے کرنٹ اعداد و شمار دکھا رہے ہیں کہ اقتصادیات میں تیزی سے بہتری کا رجحان شروع  ہو گیا ہے۔  

انہوں نے کہا ہے کہ داخلی و خارجی توازنوں کو بیک وقت یقینی بنا کر  ہم نے کرنٹ خساروں اور افراط زر میں گراوٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 2019 میں بڑھتی ہوئی تجارتی و سیاحتی آمدنی کی ایسی مّدیں ہوں گی کہ جو اس بڑھوتی کو تقویت دیں گی۔

وزیر خزانہ بیرات آلبائراک  نے کہا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں میں ہم ایک مضبوط کوآرڈینیشن دور سے گزر رہے ہیں۔ ماہ اپریل سے ہم اسٹرکچرل پہلو پر زیادہ اقدامات کر کے اس کوآرڈینیشن مرحلے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے اقتصادی پروگرام کے دائرہ کار میں  ہم کرنٹ خساروں کو کم کریں گے ایڈڈ ویلیو پیداوار میں اضافہ کریں گے اور عوام کی خوشحالی  اور معیار زندگی کو بلند کرنے والی پالیسیوں کو پورے عزم کے ساتھ  عمل میں لانا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں