بیلجیئم کی فضائی حدود 1 دن کےلیےمکمل طور پر بند

بیلجیئم   میں مزدور یونینوں کی عام ہڑتال کے پیش نظر  پروازیں متاثر ہونے کے  ڈر سے ملک  کی فضائی حدود کو  1 روز کےلیے بند کر دیا  گیا

1144001
بیلجیئم کی فضائی حدود 1 دن کےلیےمکمل طور پر بند

بیلجیئم   میں مزدور یونینوں   کی عام ہڑتال کے پیش نظر  پروازیں متاثر ہونے کے  ڈر سے ملک  کی فضائی حدود کو  1 روز کےلیے بند کر دیا  گیا ۔

   ملکی فضائی  کنٹرول کے ادارے نے  ایک بیان میں  بتایا کہ  گزشتہ روز  شب 10 بجے سے آج شب 10 بجے تک  ہماری فضائی حدود پروازوں کےلیے بند رہے گی ۔

 دریں اثنا ، امکان ہے کہ  ملک بھر میں اس  ہڑتال کی وجہ سے  ٹرینوں  اور بسوں  کی آمدورفت  سمیت پولیس ،ڈاک اور  صحت عامہ کے شعبے بھی متاثر ہونگے۔

 کافی عرصے سے بیلجیئم  میں ملازمین  اور  آجروں  کے درمیان   تنخواہوں میں اضافے کےلیے   جاری مذاکرات ناکامی کا شکار رہے  جس پر یونینوں نے  آج ایک دن  کی عام ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں