ترکی کے لاکھ پتیوں کی دولت میں دن دگنی رات چوگنی اضافہ

ترکی کے لاکھ پتی اکاونٹوں میں گذشتہ سال 144.3 بلین ترک لیرا مالیت کی فارن کرنسی،  41.5 بلین  ترک لیرے  اور 2.6 بلین لیرا مالیت کے سونے کا اضافہ

1142871
ترکی کے لاکھ پتیوں کی دولت میں دن دگنی رات چوگنی اضافہ

ترکی کے لاکھ پتی اکاونٹوں میں گذشتہ سال 144.3 بلین ترک لیرا مالیت کی فارن کرنسی،  41.5 بلین  ترک لیرے  اور 2.6 بلین لیرا مالیت کے سونے کا اضافہ ہوا ہے۔

بینکنگ آڈٹنگ اینڈ مانیٹرنگ کے ادارے  کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2018 کے اواخر سے ترکی میں ایسے  افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 800 ہو گئی ہے کہ جن کے اکاونٹوں میں ایک ملین یا اس سے زائد کرنسی موجود ہے۔

ان ڈپازٹروں کی  بینکوں میں موجود کُل دولت ترک لیرا کے حوالے سے ایک ٹریلین 24 بلین 25 ملین لیرا ہے۔

لاکھ پتی ڈپازٹروں  کی بینکوں میں موجود دولت کی نوعیت کو دیکھنے پر اس کا 465 بلین 687 ملین  لیرا مقامی کرنسی  کی صورت میں 552 بلین 519 ملین  لیرا فارن ایکسچینج ڈپازٹ  کی شکل میں ہے۔

جبکہ گذشتہ سال کے آخر میں لاکھ پتیوں کے اکاونٹوں میں موجود دولت 3 بلین  175 ملین لیرا مالیت کا سونا، 408 بلین 209 ملین  لیرا مالیت کی فارن کرنسی اور 424 بلین 237 ملین ترک لیرا    کی شکل میں تھی۔

اس طرح ان لاکھ پتیوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران اپنے اکاونٹوں میں تقریباً 2.6 بلین لیرا مالیت کے سونے، 144.3 بلین لیرا مالیت کی فارن کرنسی اور 41.5 بلین ترک لیرے کا اضافہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں