400 امریکی شہری ملک کے 150 ملین افراد سے زیادہ امیر ہیں

رپورٹ کے مطابق  سن 1987 میں نچلے طبقے کے لوگوں  کے مالی اثاثے   ملکی اثاثوں کا 5٫7 فیصد تھا تو سال 2014 میں یہ شرح 2٫1 فیصد تک گر گئی تھی

1142732
400 امریکی شہری ملک کے 150 ملین افراد سے زیادہ امیر ہیں

امیر ترین 400 امریکیوں  کی  دولت ملک کے 60 فیصد کو تشکیل دینے والے نچلے ترین طبقے کے 150 ملین  افراد  کی مجموعی جائداد سے بھی زیادہ ہے۔

جائداد اور دولت    کی تقسیم میں عدم مساوات کے حوالے سے ایک سروے  میں 1980 کی دہائی سے ابتک  امیر ترین 400 امریکی شہریوں کے مالی اثاثے تین  گنا ہو نے کا تعین ہوا ہے۔

 کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرِ اقتصادیات گیبریئل  زکمان  کی جانب سے تیار کردہ دنیا میں عدم مساوات ڈاٹا بیس رپورٹ میں  اس جانب اشارہ دیا گیا ہے کہ امریکی امراء اور غریب طبقے کے درمیان فرق میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سن 1987 میں نچلے طبقے کے لوگوں  کے مالی اثاثے   ملکی اثاثوں کا 5٫7 فیصد تھا تو سال 2014 میں یہ شرح 2٫1 فیصد تک گر گئی تھی۔

زکمان  نے واضح کیا ہے کہ کئی افراد کی جائداد آف شور ٹیکس   سے بچانے  والے متبادل  میں موجود ہونے کی بنا پر ان کو رپورٹ کو شامل کرنا مشکل ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں