عالمی عدات کا پاکستان کےحق میں فیصلہ، ٹرکش رینٹل پاورپلانٹ کے 86 کروڑ ڈالرہرجانےکےفصیلے کومعطل کردیا

سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کے لیے قائم کردہ عالمی ٹریبونل (آئی سی ایس آئی ڈی) نے ترک کمپنی ’کارکے‘ کی طرف سے دائر رینٹل پاور کیس میں پاکستان پر عائد شدہ 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا فیصلہ معطل کردیا

1141395
عالمی عدات کا پاکستان کےحق میں فیصلہ، ٹرکش رینٹل پاورپلانٹ کے 86 کروڑ ڈالرہرجانےکےفصیلے کومعطل کردیا

پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ، عالمی عدالت "انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹ" نے پاکستان کے خلاف ترکی کے جہاز" کارکے" کے حق میں دیا گیا فیصلہ معطل کر دیا۔

سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کے لیے قائم کردہ عالمی ٹریبونل (آئی سی ایس آئی ڈی) نے ترک کمپنی ’کارکے‘ کی طرف سے دائر رینٹل پاور کیس میں پاکستان پر عائد شدہ 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا فیصلہ معطل کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت‏ نے عدالتی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی درخواست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کارکے کمپنی کی جانب سے کی گئی کرپشن کے بارے میں نئی دستاویز اور ثبوت فراہم کیے ہیں ۔

 سزا معطل ہونے پر حکومت پاکستان کی طرف سے اس کیس کی پیروی کے لیے مقرر کیے گئے مذاکرات کاروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

22 اگست 2017ء کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف اس کیس کا فیصلہ ترک کمپنی کے حق میں دیا تھا جس پر پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے نظرثانی کی دائر اپیل کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے۔

عالمی عدالت نے پاکستان کو نوے کروڑ ڈالر ہرجانے ادا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف یہ فیصلہ اگست دوہزار سترہ میں دیا تھا۔

یاد رہے آصف زرداری کی حکومت میں پاکستان ترکش کمپنی کارکے کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا ، جس کے تحت کمپنی نے کراچی میں کرائے کا بجلی گھر لگایا گیا تھا اور اس بجلی گھر کو 2009 سے 231 میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع کرنی تھی جس میں وہ ناکام رہی اور صرف 30 سے 40 میگا واٹ بجلی فراہم کی۔

حکومت پاکستان اس معاہدے کی تحت ترکش کمپنی کو ماہانہ 94 لاکھ ڈالر کرائے کی مد میں ادا بھی کرتی تھی۔

تاہم سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ترکش رینٹل پاور پراجیکٹ کو غیر شفاف قرار دے معاہدے منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا، ترکش کمپنی نے معاہدہ منسوخ ہونے پر ثالثی عدالت سے رجوع کیا اور پاکستان پر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں