نارتھ فلو ٹو پائپ لائن کا 20 فیصد زیر سمندر کام پورا ہوگیا ہے: گیس پروم

روسی گیس پروم کے  سربراہ  الیکسی  ملر نے  کہا ہے کہ   روسی گیس   کی جرمنی ترسیل پر مبنی  نارتھ فلو ٹو  پائپ  لائن   کا سمندر میں بچھانے کا کام  20 فیصد مکمل ہو گیا ہے

1130383
نارتھ فلو ٹو پائپ لائن کا 20 فیصد زیر سمندر کام پورا ہوگیا ہے: گیس پروم

 روسی گیس پروم کے  سربراہ  الیکسی  ملر نے  کہا ہے کہ   روسی گیس   کی جرمنی ترسیل پر مبنی  نارتھ فلو ٹو  پائپ  لائن   کا سمندر میں بچھانے کا کام  20 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

 ملر نے یہ بات اخباری نمائندوں    کو بتاتے ہوئے  کہا کہ  اس  منصوبے پر  10 ارب  یورو  کی لاگت آئے گی  جس کے ذریعے سالانہ 55 ارب کیوبک میٹر گیس  بحیرہ بالٹک  کے راستے جرمنی کو فراہم ہوگی ۔

 اس منصوبے میں  گیس پروم کے علاوہ ،شیل،او ایم وی ،اینجی ،یونی پر اور ونٹر شیل  جیسی کمپنیاں  بھی شامل ہیں۔

 گزشتہ سال گیس پروم نے یورپ کو  194 اعشاریہ 4 ارب کیوبک میٹر گیس برآمد کی تھی جس کی 30 فیصد  ترسیل یوکرین کے راستے   ہوئی تھی ۔



متعللقہ خبریں