جی ایم موٹرز کا 5 کارخانے بند کرنے کا اعلان،15 فیصد ملازمین متاثرہونگے

امریکہ کی  معروف اور بڑی کار ساز کمپنی "جی ایم  موٹرز "نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ وہ شمالی امریکہ میں اپنے 5 کارخانے  بند کر رہی ہے اور اپنے 15 فیصد ملازمین  کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

1095673
جی ایم موٹرز کا 5 کارخانے بند کرنے کا اعلان،15 فیصد ملازمین متاثرہونگے

امریکہ کی  معروف اور بڑی کار ساز کمپنی "جی ایم  موٹرز "نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ وہ شمالی امریکہ میں اپنے 5 کارخانے  بند کر رہی ہے اور اپنے 15 فیصد ملازمین  کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی  گاڑیوں  کی فروخت میں نمایاں کمی ہو رہی ہے اور وہ کاروبار کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے اس کے رخ کا از سر نو تعین کرنا چاہتی ہے۔

جنرل موٹرز جن  کارخانوں  کو بند کر رہا ہے  ان میں  ڈیٹرائٹ، اوشاوا، انٹیریئو، ویرن اور وائٹ مارش  شامل ہیں۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد سے اسے 2020 تک 6 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔

جی ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں واقع کارخانہ  بھی بند کیا جا رہا ہے۔

جنرل موٹرز کی بنیاد 1908 میں رکھی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں