ڈنمارک نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کر دی

ڈنمارک نے خاشقجی قتل اور یمنی تنازعے کے تناظر میں سعودی عرب کے لیے اسلحے کی برآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے

1092920
ڈنمارک  نے سعودی عرب کو  اسلحے کی فروخت بند کر دی

ڈنمارک نے خاشقجی قتل اور یمنی تنازعے کے تناظر میں سعودی عرب کے لیے  اسلحے  کی برآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی جانب سے بتایاگیا کہ یہ فیصلہ یورپی یونین کی وزارئے خارجہ کی کانفرنس میں حالیہ بات چیت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لیے منظور کردہ عسکری  اسلحہ  اور فوجی سازوسامان اب فروخت نہیں کیا جائے گا جبکہ  ڈنمارک اب ایسا مواد بھی سعودی عرب کو نہیں دے گا جس کا عسکری استعمال ممکن ہو۔



متعللقہ خبریں