ایران پر پابندیوں کے دوران ترکی کو مبرا رکھا جانا باعث مسرت ہے، وزیر توانائی و قدرتی وسائل

وزیر ِ محترم نے ترکی سمیت 8 ممالک  کے خلاف پابندیوں کو ہٹانے یا پھر محدود سطح  تک رکھنے کا اعلان  ہمارے لیے ایک مسرت کی بات ہے

1080702
ایران پر پابندیوں کے دوران ترکی کو مبرا رکھا جانا باعث مسرت ہے، وزیر توانائی و قدرتی وسائل

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے اطلاق میں ترکی کو مبرا رکھنے کا  فیصلہ باعث مسرت ہے۔

دونمیز نے قومی اسمبلی میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے کل شام ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے حوالے سے اعلانات کا ذکر چھیڑتے ہوئے دونمیز نے کہا کہ "وزیر ِ محترم نے ترکی سمیت 8 ممالک  کے خلاف پابندیوں کو ہٹانے یا پھر محدود سطح  تک رکھنے کا اعلان  ہمارے لیے ایک مسرت کی بات ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے ترکی  پر منفی اثرات کو واضح طور پر بیان کیا تھا۔  اب وزیر  مائیک پومپیو کے اعلانات سے یہ  بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے مطالبات پر کافی حد تک کان دھرتے ہوئے اس کے مطابق فیصلے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے علاقے میں امن ، استحکام اورسلامتی   کے ماحول کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

 



متعللقہ خبریں