امریکہ کی طرف سے تازہ پابندیاں، چین ۔ امریکہ تناو میں مزید اضافہ

چین کی فوج کو  اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا سامنا ہے اور فوج حتمی شکل میں اس فیصلے کی مخالفت کرتی ہے: وُو چئین

1054905
امریکہ کی طرف سے تازہ پابندیاں، چین ۔ امریکہ تناو میں مزید اضافہ

واشنگٹن کی طرف سے تازہ پابندیوں نے تجارتی جنگ کی وجہ سے امریکہ اور چین کے درمیان  پیدا ہونے والے تناو میں اضافہ کر دیا ہے۔

چین نے امریکی سفیر کو طلب کر کے پابندیوں کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ  کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے روس سے S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم  خریدنے کی وجہ سے امریکہ نے روس کی وزارت دفاع کے ملازمین کے خلاف پابندیوں کا فیصلہ کیا تھا۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وُو چئین  نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "چین کی فوج کو  اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا سامنا ہے اور فوج حتمی شکل میں اس فیصلے کی مخالفت کرتی ہے"۔

دوسری طرف روزنامہ وال اسٹریٹ نے دعوی کیا ہے کہ چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات  کا ارادہ بدل دیا ہے اور نائب وزیر اعظم 'لیو ہے'  آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں