ہمارے نئے اقتصادی پروگرام کے تین بنیادی ستون توازن، ڈسپلن اور تبدیلی ہیں: بیرات آلبائراک

نئے اقتصادی پروگرام میں سال 2019 کی بڑھوتی کا اندازہ 2.3 فیصد اور افراطِ زر کا اندازہ 15.9  فیصد لگایا گیا ہے: بیرات آلبائراک

1053492
ہمارے نئے اقتصادی پروگرام کے تین بنیادی ستون توازن، ڈسپلن اور تبدیلی ہیں: بیرات آلبائراک

ترکی کے وزیر خزانہ بیرات آلبائراک  نے کہا ہے کہ نئے اقتصادی پروگرام میں سال 2019 کی بڑھوتی کا اندازہ 2.3 فیصد اور افراطِ زر کا اندازہ 15.9  فیصد لگایا گیا ہے۔

بیرات آلبائراک نے صدارتی دفتر کے دولما باہچے  ورکنگ آفس  میں نئے اقتصادی پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ "نئے اقتصادی پروگرام کے ساتھ ہمارا ہدف کامیابی کی ایک نئی داستان رقم کرنا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئے اقتصادی پروگرام کو ہم نے تین بنیادی ستونوں پر استوار کیا ہے ۔ یہ تین بنیادی ستون توازن، ڈسپلن اور تبدیلی ہیں۔

البائراک نے کہا ہے کہ  نئے اقتصادی  پروگرام  کے اہداف ملکی حقائق  کے ساتھ ہم آہنگی اور اقتصادی انتظامیہ کی فوری فیصلے کی طاقت کے ساتھ آئندہ 3 سالوں میں حقیقت بن جائیں گے۔

نئے اقتصادی پروگرام میں بڑھوتی کے اہداف کا تعین سال 2018 کے لئے 3.8 فیصد، سال 2019 کے لئے 2.3 فیصد، سال 2020 کے لئے 3.5 فیصد اور سال 2021 کے لئے 5 فیصد کے طور پر کیا گیا ہے۔  

گراس نیشنل پراڈکٹ کی شرح کے ہدف کا تعین سال 2018 کے لئے   1.9فیصد، سال 2019 کے لئے 15.9 فیصد، سال 2020 کے لئے 9.8 فیصد اور سال 2021 کے لئے 6.0 فیصد کیا گیا ہے۔

نئے اقتصادی پروگرام میں افراطِ زر کا ہدف سال 2018 کے لئے 11.3 فیصد، سال 2019 کے لئے 12.1 فیصد، سال 2020 کے لئے 11.9 فیصد اور سال 2021 کے لئے 10.8 فیصد ہے۔

بیروزگاری  کی شرح کے اہداف کا تعین  سال2018 میں 11.3 فیصد ، سال 2019 میں 12.1 فیصد، سال 2020 میں 11.9 فیصد اور سال 2021 میں 10.8 فیصد کے طور پر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں