روس اور چین تجارتی لین دین میں ڈالر کا استعمال کم کریں گے

روس اور چین اب تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے

1048119
روس اور چین تجارتی لین دین میں ڈالر کا استعمال کم کریں گے

روس اور چین اب تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے۔

خبر  کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روس کی جانب سے اکنامک فورم  کا انعقاد روسی شہر ولادی ووسٹوک میں کیا گیا جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے شرکت کی  اس موقع پرپوٹن کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے  دونوں ملکوں کو استحکام حاصل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت عالمی  منڈیوں  میں خطرات موجود ہیں۔

دوسری جانب  چین نے بھی اپنی قومی کرنسی استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں