ایران میں ہنگامی حالات اور صوبائی نظام کی ضرورت ہے: مسعود پزشکیان

ملک کی اقتصادیات گینگرین  میں تبدیل ہو چکی ہے ایسی صورتحال کا انتظام چلانے کے لئے ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا جانا چاہیے، دھاندلیوں اور بد عنوانیوں کے ساتھ صرف اسی طرح نبٹا جا سکتا ہے: مسعود پزشکیان

999555
ایران میں ہنگامی حالات  اور صوبائی نظام کی ضرورت ہے: مسعود پزشکیان

ایران کی قومی اسمبلی کے نائب اسپیکر  مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کی وجہ سے ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کئے جانےا ور ملکی نظام کو صوبائی سسٹم کے ساتھ چلانے کی ضرورت ہے۔

مسعود نے تبریز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش شرائط پر نگاہ ڈالی جائے تو ملک کی اقتصادیات گینگرین  میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ایسی صورتحال کا انتظام چلانے کے لئے ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا جانا چاہیے، دھاندلیوں اور بد عنوانیوں کے ساتھ صرف اسی طرح نبٹا جا سکتا ہے۔

مسعود نے کہا کہ بدعنوانیوں پر قابو پانے کے لئے ملک میں کرنسی کے بہاو  کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے۔ تاریخِ اسلام کے ابتدائی ادوار میں  جس صوبائی نظام کو نافذ کیا گیا اسے موجودہ جدید دنیا میں بھی اپنایا جا رہا ہے۔ ایران میں بھی  اسی نظام کے نفاذ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی نظام اسلامی ماڈل ہے ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں