آئی ایم ایف ارجنٹائن کو 50 ارب ڈالرز کا قرضہ دینے پر آمادہ ہوگیا
عالمی مالیاتی فنڈ اور ارجنٹائن کےدرمیان 50 ارب ڈالرز کے قرضوں کےلیے 3 سالہ اسٹینڈ بائی معاہدہ طے ہو گیا ہے
988590
عالمی مالیاتی فنڈ اور ارجنٹائن کےدرمیان 50 ارب ڈالرز کے قرضے کےلیے 3 سالہ اسٹینڈ بائی معاہدہ طے ہو گیا ہے ۔
ادارے کے مطابق ، گزشتہ مہینے ارجنٹائن نے قرضے کےلیے ہم سے رجوع کیا تھا جس پر غور کرنے کے بعد ہم نے 3 سالہ اسٹینڈ بائی قرضہ دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ ارجنٹائن کی ملکی کرنسی کی قدر میں حالیہ عرصے کے دوران نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور امید ہے کہ 50 ارب ڈالرز کی یہ رقم اس کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مدد دے گی ۔