ترکی نے بحری جہازوں کی تعمیر کی صنعت میں دنیا سے اپنا لوہا منوا لیا

خاص طور پر یورپین ممالک جہازوں کی خرید کے لئے معیار کے حوالے سے بھی اور قیمت کے حوالے سے بھی ترکی کو ترجیح دے رہے ہیں

976723
ترکی نے بحری جہازوں کی تعمیر کی صنعت میں دنیا سے اپنا لوہا منوا لیا

ترکی نے بحری جہازوں کی تعمیر کی صنعت میں دنیا سے اپنا لوہا منوا لیا ہے۔

خاص طور پر یورپین ممالک جہازوں کی خرید کے لئے معیار کے حوالے سے بھی اور قیمت کے حوالے سے بھی ترکی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

یالووا ۔ آلتن اووا شپ یارڈز  کے لئے حالیہ دنوں میں ناروے سے بڑے پیمانے پر دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بعض شپ یارڈوں  کو دئیے گئے آرڈر 2022 تک کے لئے ہیں۔

دس سال سے زائد عرصے سے آلتن اووا میں شپ یارڈ کے شعبے میں سرمایہ کاریاں جاری ہیں اور اس وقت 37 شپ یارڈز کام کر رہے ہیں۔

ان شپ یارڈز میں ناروے، انگلینڈ، آئس لینڈ، بیلجئیم ، ہالینڈ، فرانس، ڈنمارک، جرمنی اور اٹلی  جیسے دنیا کے اہم میرین ممالک کے لئے معیاری جہاز بنائے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں