"عوام ہوشیار" پاکستانی حکومت کی شاہ خرچیوں کا بوجھ ان کے کندھوں پربڑھنے والا ہے

خبر ملی ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی کے لیے ریکارڈ 13ارب ڈالر  یعنی تقریباً14کھرب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ہےجو کسی بھی ایک مالی سال میں لیے گئے قرض سے 63فیصد زیادہ ہو گا

952939
"عوام ہوشیار" پاکستانی حکومت کی شاہ خرچیوں کا بوجھ ان کے کندھوں پربڑھنے والا ہے

پاکستانی معیشت اندرونی و بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبی سسک رہی ہے اور مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے۔

 ایسے میں پاکستانی حکومت نے ایک اور ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ سن کر پاکستانیوں کے اوسان خطا ہو جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی کے لیے ریکارڈ 13ارب ڈالر  یعنی تقریباً14کھرب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ہےجو کسی بھی ایک مالی سال میں لیے گئے قرض سے 63فیصد زیادہ ہو گا۔

 وزار ت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ قرض 2018-19ءکے بجٹ کے لیے لیا جا رہاہے جو حکومت 27اپریل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے جا رہی ہے۔

اگر حکومت یہ قرض حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ پاکستان کی 71سالہ تاریخ کا کسی ایک سال میں لیا گیا بلند ترین قرض ہو گا۔

 واضح رہے کہ اسی حکومت نے مالی سال 2016-17ءمیں 10.4ارب ڈالرتقریباً11کھرب روپےقرض لیا تھا۔

پاکستان کے آئندہ بجٹ کے بارے میں کچھ عرصہ قبل آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اس کا جاری  خسارہ جی ڈی پی کا 4.4فیصد ہو جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں