سعودی عرب اور اسپین کے درمیان کثیر الطرفہ معاہدے

سعودی عرب اور اسپین کے درمیان دفاع ، فضائی نقل و حمل ، تعلیم ،ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق چھ سمجھوتے اور معاہدے طے پائے ہیں

950901
سعودی عرب اور اسپین کے درمیان  کثیر الطرفہ معاہدے

سعودی عرب اور اسپین کے درمیان دفاع ، فضائی نقل و حمل ، تعلیم ،ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق چھ سمجھوتے اور معاہدے طے پائے ہیں ۔

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے اسپین کے دورے کے موقع پر گزشتہ روز  میڈرڈ میں دونوں ملکوں کے حکام نے ان معاہدوں ، سمجھوتوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ہسپانوی وزیراعظم ماریانو رخوئے بیری اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی ۔

انھوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سعودی عرب اور اسپین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری اور اس کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ محمد نے ہسپانوی وزیر دفاع ماریہ ڈولوریس کاسپیڈال گارشیا کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اسپین کی کمپنی ناونطیا سعودی عرب کو جہاز تیار کرکے دے گی۔

 



متعللقہ خبریں