ایتھوپیا: قدرتی گیس اور پیٹرول کے نئے ذخائر کی دریافت

ایتھوپیا میں موجود 4.7 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت شدہ نئے ذخائر کے ساتھ 6 سے 8 ٹریلین کیوبک فٹ تک پہنچ گئے

937481
ایتھوپیا: قدرتی گیس اور پیٹرول کے نئے ذخائر کی دریافت

ایتھوپیا کے صوبے صومالیہ میں قدرتی گیس اور پیٹرول کے ذخائر کی تلاش میں مصروف چینی کمپنی  POLY-GCL نے نئے ذخائر تلاش کر لئے ہیں۔

ایتھوپیا  کے وزیر معدنیات ، پیٹرول اور قدرتی گیس کوآنگ  تتلام نے مقامی میڈیا  کے لئے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ  صوبے میں مصدقہ 4.7 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر کالوب  گیس فیلڈ  میں دریافت شدہ نئے ذخائر کے ساتھ 6 سے 8 ٹریلین کیوبک فٹ تک پہنچ گئے ہیں۔

تتلام نے کہا ہے کہ چینی کمپنی نے قدرتی گیس کے علاوہ  ہیلالا کے علاقے میں پیٹرول بھی دریافت کیا ہے تاہم یہ چیز تا حال واضح نہیں ہے کہ پیٹرول کے ذخائر  کس مقدار میں ہیں ،کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد متعلقہ معلومات رائے عامہ کے لئے نشر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کالوب اور ہیلالا سے اس سے قبل دریافت ہونے والی   4.7 ٹریلین کیوبک فٹ  قدرتی گیس  کو نکالنے کا کام  چینی کمپنی POLY-GCL کرے گی اور آڈیس آبابا انتظامیہ اس گیس کو متوقع گیس پائپ لائن  کی مدد سے جیوبوٹی پہنچانے اور LNG کی شکل میں چین کو برآمد کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں