قطر 3 ارب ڈالر مالیت کے 28 ہیلی کاپٹر خریدے گا

خلیجی ریاست قطر 3 بلین یورو سے 28 جدید فوجی ہیلی کاپٹر خریدے گا جس کا فیصلہ دوحہ میں دفاعی  فوجی سامان کی نمائش کے دوران کیا

930335
قطر 3 ارب ڈالر مالیت کے 28 ہیلی کاپٹر خریدے گا

خلیجی ریاست قطر 3 بلین یورو سے 28 جدید فوجی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔

قطری حکومت نے ان ہیلی کاپٹروں کو خریدنے کا اعلان دارالحکومت دوحہ میں دفاعی  فوجی سامان کی نمائش کے دوران کیا۔

ان ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سن 2022 تک مکمل کر دی جائے گی۔

 یہ ہیلی کاپٹرز ایک کنسورشیم این ایچ آئی کے تیار کردہ ہیں۔

 اس کنسورشیم میں ایئر بس ادارہ اور ہالینڈ کی طیارہ ساز کمپنی فوکر بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز  قطر نے ایک امریکی ادارے رےتھیون کے تعاون سے ملکی سائبر سکیورٹی کو بہتر بنانے  کا بھی معاہدہ طے کیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں