امریکی اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی،7 سالوں کا ریکارڈ خسارہ

امریکی اسٹاک مارکیٹ کو گزشتہ سات  سالوں  کے دوران کسی ایک دن میں سب سے بڑے خسارے کا سامنا ہوا جس کا اثر ایشیائی بازاروں پر بھی پڑا

904692
امریکی اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی،7 سالوں کا ریکارڈ خسارہ

امریکی اسٹاک مارکیٹ کو گزشتہ سات  سالوں  کے دوران کسی ایک دن میں سب سے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

  گزشتہ  روز ڈاؤ جونز انڈکس 5 اعشاریہ 6 فیصد خسارے کے ساتھ بند ہوا۔

 اس سے قبل کاروبار کے دوران اس انڈیکس میں اتنی زیادہ کمی ہو گئی تھی جتنی ڈاؤ جونز کی تاریخ میں آج تک کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی ۔

آج   اس کا اثر ایشیائی کاروباری منڈیوں  پر پڑا  جس کے  نتیجے میں بھی شدید خسارے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

 امکان ہے کہ  یہ خسارہ آج یورپ میں لندن سٹاک ایکسچینج تک میں دیکھنے میں آ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں