اہم یورپی ملک نے پاکستان کا قرضہ معاف کر دیا وہ کونسا ملک ہے خبر پڑھیئے؟

پاکستانی معیشت ملکی و غیرملکی قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ایسے میں یورپ سے ایک ایسی خوشی کی خبر آ گئی ہے کہ سن کر پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

898897
اہم یورپی ملک نے پاکستان کا قرضہ معاف کر دیا وہ کونسا ملک ہے خبر پڑھیئے؟

پاکستانی معیشت ملکی و غیرملکی قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ایسے میں یورپ سے ایک ایسی خوشی کی خبر آ گئی ہے کہ سن کر پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

 خبر کے  مطابق اٹلی نے پاکستان کے 6ارب 40کروڑ روپے کے قرضے معاف کر دیئے ہیں اوراس کاپاکستان کے ذمے جو قرض باقی رہتا ہے وہ بھی رواں سال کے اختتام تک معاف کر دے گا۔

اس باقی قرض کی معافی کے لیے پاکستان اور اٹلی کے مابین ایک معاہدہ متوقع ہے جو 2018 کے اختتام تک ہو جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پاک - اطالوی مشترکہ تجارتی کمیشن کا آئندہ اجلاس 29اور 30جنوری کو روم میں ہونے جا رہا ہے۔

اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خزانہ و معاشی امور رانا محمد افضل خان کریں گے جبکہ اطالو ی  وفد کی قیادت اٹلی کے معاشی ترقی کے نائب وزیر آئیوان سکیلفروتو کریں گے۔

 ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کے مختلف پہلوؤں سمیت مذکورہ معاہدے پر بھی بات ہو گی۔

واضح رہے کہ قرضوں کی معافی کے ساتھ ساتھ اٹلی نے گلگت بلتستان معاشی اصلاحاتی اقدامات کے لیے 2کروڑ 25لاکھ یورویعنی تقریباً3ارب9کروڑ روپے اور حکومتی پروگرام ٹیوٹا کے لیے 2کروڑ یورو تقریباً74لاکھ روپے کے قرضے آسان شرائط پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔



متعللقہ خبریں