بِٹ کوائن حقیقی کرنسی نہیں ہے: والدیس دومبروسکس

بِٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاروں اور صارف کے لئے سنجیدہ سطح کے خطرات پائے جاتے ہیں: والدیس دومبروسکس

873004
بِٹ کوائن حقیقی کرنسی نہیں ہے: والدیس دومبروسکس

یورپی یونین کمیشن کے نائب صدر والدیس دومبروسکس نے کہا ہے کہ بِٹ کوائن حقیقی کرنسی نہیں ہے۔

والدیس دومبروسکس نے  بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران  کہا ہے کہ بِٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاروں اور صارف کے لئے سنجیدہ سطح کے خطرات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کمیشن  بِٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں سے متعلق پیش رفتوں پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بِٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے معاملے میں   قیمتوں میں سنجیدہ پیمانے پر اتار چڑھاو، سرمایہ کاری کے مکمل خاتمے،  دیگر آپریشنل خدشات ، سکیورٹی کی کمزوریوں   اور منڈیوں میں سرمائے کے بہاو میں خساروں جیسے خطرات  موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ حقیقی کرنسی نہ ہونے کی وجہ سے ان کرنسیوں کی قدر کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔

والدیس دومبروسکس نے منڈیوں کی پیش رفتوں کے حوالے سے  یورپی یونین  کے مالی مانیٹرنگ اداروں اور میکانزموں سے ممکنہ خطرات کے مقابل اپنی تنبیہات پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں