رنگا رنگ مکئی کی اندرون ملک اور بیرون ملک طلب میں تیزی سے اضافہ

آق سرائے کے رہائشی  اور 12 سال سے کاشتکاری کے پیشے سے منسلک خالص کاتمان کی پیدا کردہ رنگا رنگ مکئی کی اندرون ملک اور بیرون ملک طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

827175
رنگا رنگ مکئی کی اندرون ملک اور بیرون ملک طلب میں تیزی سے اضافہ

ترکی کے ضلع آق سرائے کے رہائشی  اور 12 سال سے کاشتکاری کے پیشے سے منسلک خالص کاتمان کی پیدا کردہ رنگا رنگ مکئی کی اندرون ملک اور بیرون ملک طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کاتمان نے اس مکئی کو ایک دستاویزی پروگرام میں دیکھا ، امریکہ سے اس کا بیج درآمد کر کے ایک مشغلے کے طور پر اس کی کاشت کی اور  اب اس مکئی کی پہلی فصل کاٹی ہے۔

کاتمان نے اس رنگا رنگ مکئی کو 500 مربع میٹر  اراضی میں کاشت کیا اور مکئی کے ذرائع ابلاغ  کے ذریعے ملک بھر میں مشہور ہونے کے بعد انہیں اندرون ملک اور بیرون ملک سے سوشل میڈیا کی وساطت سے یا پھر ٹیلی فون کے ذریعے اس رنگا رنگ مکئی کے بیج کی طلب موصول ہو رہی ہے۔

خالص کاتمان نے کہا ہے کہ وہ اب تک تقریباً 200 کاشتکاروں کو رنگین مکئی کے بیج بھیج چکے ہیں۔

اس رنگین مکئی کے قدرتی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ایک تواتر سے پوچھے جانے والے  سوال کا ذکر کرتے ہوئے کاتمان نے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ GMOs مکئی  ہے؟ یا پھر اس کے  دانوں کو نیلے، پیلے، سرخ اور گلابی   رنگ میں رنگا گیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں نے ہر رنگ سے 2   عدد سمیت کُل 10 رنگوں کے نمونوں کو تحقیق کے لئے  وزارت زراعت و خوراک کے غذائی کنٹرول ڈائریکٹریٹ میں بھیجا   اور کنٹرول کے بعد اس مکئی کے مکمل طور پر قدرتی ہونے اور انسانی صحت کے لئے  کسی قسم کے نقصان سے محفوظ ہونے کا نتیجہ نکلا ہے۔



متعللقہ خبریں