آنتیپ باقلاوا رواں سال کے 8 مہینوں میں 18 ممالک کو برآمد کیا گیا

رواں سال میں 130 ٹن  کے لگ بھگ باقلاوا برآمد کیا گیا جس سے ایک ملین 4 لاکھ 77 ہزار  499 ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے: عبدالقدیر چقماز

808552
آنتیپ باقلاوا رواں سال کے 8 مہینوں میں 18 ممالک کو برآمد کیا گیا

یورپی یونین کی طرف سے بھی تصدیق شدہ ترکی کی مٹھائی آنتیپ باقلاوا رواں سال کے 8 مہینوں میں امریکہ، متحدہ عرب امارات ، سوٹزر لینڈ اور چین سمیت 18 ممالک کو برآمد کی گئی۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین GAİB کے سربراہ عبدالقدیر چقماز نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "رواں سال میں 130 ٹن  کے لگ بھگ باقلاوا برآمد کیا گیا جس سے ایک ملین 4 لاکھ 77 ہزار  499 ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے"۔

چقماز نے کہا ہے کہ سال 2016 میں ہم نے 13 ممالک کو 136 ٹن باقلاوا فروخت کیا جس سے 1.5 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی جبکہ رواں سال کے آٹھ ماہ کے دوران  ہی برآمدات کے اعداد و شمار گذشتہ سال کے اعداد و شمار  تک  پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں  باقلاوا کی سب سے زیادہ برآمد36 ٹن کے ساتھ امریکہ کو کی گئی اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔

ان کے علاوہ آذربائیجان، عراق، قطر، جارجیا، بلغاریہ، اسرائیل، اردن، شام، کویت، چین، سوٹزرلینڈ، آسٹریلیا، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ،  اور فلسطین بھی باقلاوا برآمد کئے جانے والے ممالک میں شامل ہیں۔

 عبدالقدیر چقماز نے کہا کہ "باقلاوا کی عالمی دستر خوان پر اس قدر تیزی سے مقبولیت  میں اس مٹھائی کی تعارفی کاروائیوں کو اہم مقام حاصل ہے"۔



متعللقہ خبریں