مستقبل کے سب سے زیادہ آمدنی والے پیشے

آج  سے سات برس  بعد بعض  پیشے دوسرے پیشوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے  بعض نئے پیشوں کو جنم  دیں   گے

773030
مستقبل کے سب سے زیادہ آمدنی والے پیشے

ترقی حاصل کرنے  والی  ٹیکنالوجی معیارِ زندگی اور ضروریات  میں بھی تبدیلیاں لاتی رہتی ہے۔

آج  سے سات برس  بعد بعض  پیشے دوسرے پیشوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے  بعض نئے پیشوں کو جنم  دیں   گے۔

امریکی جریدے فوربس کے  ایک سروے کے مطابق سن 2020 میں سب سے زیادہ  آمدنی دلانے والے پیشے  مندرجہ ذیل ہوں گے۔۔

1۔ لاجسٹک  سپروائرز: موجودہ عالمی نظم و نسق کو بالائے طاق رکھنے سے ، کارخانوں کے  پیداواری شعبے   کے موزوں  طریقے سے کام کرنے اور اس فنکشن کو کنٹرول کرنے  والے  سافٹ ویئر   کو بخوبی  جاننے والے   افراد  پیش پیش  ہوں گے۔

2۔ رجسڑار:  نہ صرف آج  بلکہ کل  کو بھی مدِ نظر رکھتے ہوئے  مالی  غیر یقینی کی صورتحال کا جائزہ لیں  گے۔

3۔ماہر وبائیات: برڈ فلو کی طرح کے واقعات   میں ضرورت پڑنے والے   سائنسدان جو کہ  اس شعبے میں وسیع پیمانے کی معلومات کے مالک ہوں گے۔

4۔  فرنٹ اینڈ انجنیئر:  ویب سائٹ پر ایک بٹن کو کلک کرتے ہیں تو کسی دوسرے صفحے تک پہنچ جاتے ہیں۔ظاہری حیثیت کی حد تک ایک آسان کام نہ ہونے والے  اس جیسے کاموں میں  مصروف انجنیئر حضرات  کی قدر و قیمت بلند ترین سطح پر ہو گی۔

5۔   غذائی کیمیا دان : زیادہ لذیذ کھانے تیار کرنے اور ٹشو ز میں تبدیلیاں  لانے کے  لیے کیمیا دانوں کی مانگ میں اضافہ ہو گا۔

6۔   ایتھک  ہیکر : کئی فرموں  کی سیکورٹی خامیوں کا تعین کرنے اور قبل از وقت  تدابیر اختیار کرنے اور اپنی  معلومات  کا تحفظ کرنے کے لیے ان ہیکرز کی خدمات حاصل کی جائینگی۔



متعللقہ خبریں