بالادستی کا ناجائز فائدہ اٹھانےکا الزام،یورپی یونین کا گوگل پر بھاری جرمانہ

یورپی یونین نے گوگل پر آن لائن سرچنگ میں اپنی بالادستی کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور صارفین کو اپنے آن لائن شاپنگ بزنس کی طرف راغب کرنے کے الزام پر دو ارب 42 کروڑ یورو  کا ریکارڈ جرمانہ عائد کردیا ہے

760528
بالادستی کا ناجائز فائدہ اٹھانےکا الزام،یورپی یونین کا گوگل پر بھاری جرمانہ

یورپی یونین نے گوگل پر آن لائن سرچنگ میں اپنی بالادستی کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور صارفین کو اپنے آن لائن شاپنگ بزنس کی طرف راغب کرنے کے الزام پر دو ارب 42 کروڑ یورو  کا ریکارڈ جرمانہ عائد کردیا ہے۔

صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں یورپی یونین کی تاریخ میں کسی ایک کمپنی پر کیا جانے والا یہ سب سے زیادہ جرمانہ ہے۔

اس سے  پیشتر یورپی یونین نےسن  2009 میں امریکی چپ  ساز ادارہ  INTEL"پر ایک ارب یورو سے زائد کا جرمانہ کیا تھا۔

یورپی کمیشن نے گوگل کومتنبہ کیا ہے کہ وہ 90 روز کے اندر اپنی آن لائن شاپنگ سروس کی  پُر کشش ترجیحات  چھوڑ دے ورنہ اس پر یومیہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں