یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کی مدت بڑھادی

یورپی یونین نے یوکرین میں مداخلت کے جواز میں  روس پر عائد  اقتصادی پابندیوں  میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے

758304
یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کی مدت بڑھادی

یورپی یونین نے یوکرین میں مداخلت کے جواز میں  روس پر عائد  اقتصادی پابندیوں  میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

 برسلز میں  جاری یورپی  سربراہی اجلاس  کے دوران    ٹویٹر  پر  ایک بیان میں  یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کہا کہ  اس بارے میں  معاہدہ طے ہو گیا ہے  اور   بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ  روس نے منسک معاہدے    کا احترام نہیں کیا  لہذا  اقتصادی پابندیوں میں  توسیع نا گزیر ہے ۔

 یاد رہے کہ  روس نے 18 مارچ 2014 کو کریمیا اور سیواستو پول نامی شہر پر   قبضہ کرلیا تھا  جس  کے بعد مشرقی یوکرین  میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا نتیجتاً   یورپی یونین،امریکہ اور بعض دیگر ممالک  نے روس پر اقتصادی  پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

  ان پابندیوں میں اسلحے کی  خرید و فروخت،  روسی تیل و گیس کمپنیوں   کے زیر استعمال بعض جدید آلات    کی ممانعت اور  روس کے سرکاری و نجی بینکوں  کے ساتھ  قطع تعلقی   شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں